بھارتی فضائیہ کا ایک اے این-32 طیارہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں قائم فضائیہ کے اڈے پر پیش آیا، جہاں طیارہ لینڈنگ کے مرحلے میں حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد فائر فائٹنگ ٹیموں کو طلب کیا گیا اور آگ بجھانے کے لیے ہنگامی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
دفاعی ترجمان کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔