امریکی اور بھارتی وزرائے خارجہ کا رابطہ، امریکی احکامات پر عملدرآمد کی تاکید

image

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان آبنائے ہرمز میں حالیہ پیشرفت اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ٹامی پگوٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس اہم آبی گزرگاہ میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی جہاز امریکی افواج کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری اور مکمل عمل کریں، کیونکہ امریکی فورسز خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات یا ہدایات کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جس میں ایرانی تیل کی مبینہ غیر قانونی نقل و حمل بھی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US