عالمی بندرگاہی درجہ بندی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 30 درجے ترقی

image

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں 99 ویں سے 69 ویں نمبر پر جگہ بنالی ہے۔ کے پی ٹی کا سی پی پی آئی اسکور 30 سے بڑھ کر 45.7 ہوگیا ہے۔

کے پی ٹی حکام کے مطابق یہ غیر معمولی پیش رفت کے پی ٹی کے عزم اور ٹیم کی انتھک محنت کا مظہر ہے، جو بندرگاہی کارکردگی اور عالمی مسابقت کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ اور کے پی ٹی کے ملازمین "مل کر، 2027 تک عالمی ٹاپ 50 بندرگاہوں کی جانب سفر جاری رکھیں گے۔"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US