خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی، اب 17 جون کو طلب

image

خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ آئندہ اجلاس اب 17 جون بروز بدھ طلب کیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنے کی منظوری دی۔ اس حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ نے 17 جون کو اجلاس بلانے کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل اسمبلی اجلاس یکم جون کو دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے قبل 8 جون، پھر 15 جون تک مؤخر کیا گیا اور اب ایک بار پھر 17 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آئندہ اجلاس میں اسمبلی کی کارروائی اور اہم قانون سازی سے متعلق امور زیر غور آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US