7 شرائط تسلیم کیے بغیر مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران نے واضح کر دیا

image

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ایوان سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ تہران اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران کی جانب سے پیش کردہ سات شرائط پر عمل درآمد کے بغیر سفارتی بات چیت کا آغاز ممکن نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مخالفین کی جانب سے کسی بھی جارحیت پر ایران بھرپور ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے جنگ کی صورت حال اور اس کا دائرہ بدل سکتا ہے۔

قالیباف نے ایران کو دھمکیاں دینے کو ایرانی قوم کے وقار کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بڑھتا ہوا معاشی دباؤ اس کی طاقت نہیں بلکہ بے بسی کی علامت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US