دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی، پیپلزپارٹی ساتھ ہے: وزیر پارلیمانی امور

image

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع کی جائے گی اور اس معاملے پر پیپلزپارٹی بھی حکومت کے ساتھ آن بورڈ ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 11 دسمبر سے قبل پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج کی مدت 6 ماہ بعد ختم ہوجائے گی، تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایمرجنسی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ کوئی بھی اقدام آئین کے خلاف یا زور زبردستی سے نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں کھیل کے میدان میں آنے کی دعوت نہیں دی گئی، ہمارے اسٹروک بعد میں آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US