پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں جامعات کی فنڈنگ میں 1100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جسے تعلیمی شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز کو میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہونہار اسکالرشپس کا حجم 15 ارب روپے سے بڑھا کر 20 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کی جامعات کا مجموعی بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 25 ارب روپے کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق سرکاری جامعات میں داخلوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سی ایس ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے تقریباً 40 امیدوار پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔