مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی روح پرور تقریب

image

مکہ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی روح پرور اور پروقار تقریب عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں کسوہ فیکٹری کے ماہرین اور حرمین شریفین کی انتظامیہ کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

حکام کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور متعلقہ انتظامی عملے نے حصہ لیا جبکہ نیا غلاف چڑھانے کا مرحلہ تقریباً چار گھنٹوں میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

تقریب کے دوران مسجد الحرام میں آنے والے زائرین معمول کے مطابق طوافِ کعبہ اور دیگر عبادات میں مصروف رہے اور غلاف کی تبدیلی کا عمل عبادت کے تسلسل کو متاثر کیے بغیر انجام دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی سالانہ تبدیلی کی تقریب اسلامی نئے سال کے پہلے روز منعقد کی جا رہی ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی مذہبی اور روحانی اہمیت رکھتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US