اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوگیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی شریک ہیں۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان ایوان میں بجٹ پیش کرتے ہوئے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ مریم نواز شریف کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ ہے، جو عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کا عکاس ہے۔
وزیر خزانہ نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ طے پانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نے ملک کو مشکل حالات سے نکال کر استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشترکہ کوششوں سے ملک و قوم کی کشتی کو بھنور سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا اور اب ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔