چین کا آبنائے ہرمز کی بحالی اور آزادانہ آمدورفت پر زور

image

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی جلد بحالی اور اس میں آزادانہ بحری آمدورفت تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔

بیجنگ میں نیوز کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے، اور اس کی بندش یا رکاوٹ عالمی توانائی اور تجارت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے سے متعلق نکات بھی شامل ہیں، جو خطے میں کشیدگی میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

لین جیان نے مزید کہا کہ چین اس معاملے پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے اور مشاورت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اپنے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا تاکہ سمندری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US