پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑی کمی کی خبریں زیر گردش

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے متعلق اہم دعوے سامنے آئے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں یکمشت 108 روپے فی لیٹر تک کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور خطے میں حالیہ پیش رفت کے بعد حکومت نے ممکنہ ریلیف عوام تک منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ کمی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اعلان آئندہ چند روز میں، ممکنہ طور پر جمعہ سے قبل کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

تاہم حکومتی سطح پر تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی مجوزہ کمی کی حتمی شرح کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں میں ان خبروں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ بڑی کمی سے متعلق توقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US