بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 82 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع

image

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ فی یونٹ بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق یہ درخواست مئی 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست پر 30 جون کو سماعت ہوگی جس کے بعد ریگولیٹری اتھارٹی حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا نے درخواست منظور کر لی تو بجلی صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا جس سے گھریلو اور صنعتی صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی 2026 کے دوران بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی جس کی بنیاد پر نرخوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا سماعت کے دوران تمام متعلقہ اعداد و شمار، تکنیکی پہلوؤں اور فریقین کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے یا رد و بدل سے متعلق اپنا فیصلہ سنائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US