سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026ء کے صوبائی بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا کل حجم 2.7 ٹریلین روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
اس نئے بجٹ میں صوبے کے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 2 ہزار 560 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سال کے بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے سے غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس بجٹ میں محنت کشوں کے لیے کم از کم اجرت بڑھانے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مالی سال 2026-27ء کا یہ صوبائی بجٹ آج سہ پہر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جسے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود پیش کریں گے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے سندھ کی وزارتِ خزانہ کا قلمدان بھی انھی کے پاس ہے۔