پاکستان نے بھارتی طیاروں اور ایئرلائنز کیلیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے جہازوں اور بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز کی تمام سول و عسکری پروازوں کیلیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔ فضائی پابندی کی یہ توسیع 23 جولائی 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
پاکستانی حکام کے مطابق بھارتی پروازوں کیلیے فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ مقررہ مدت تک برقرار رہے گا اور اس حوالے سے موجودہ پالیسی میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔