سپریم کورٹ ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ

image

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے یہ الاؤنس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 16 کے افسران کو اب 24 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس ملے گا، جو پہلے 12 ہزار روپے تھا، جبکہ گریڈ 17 کے افسران کا الاؤنس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا 21 ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار روپے سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں گریڈ 21 اور اس سے بالاتر افسران کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، جبکہ اضافی مالی بوجھ مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US