گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلے میں حلقہ جی بی 13 استور-1 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فرمان علی کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری نتائج کے مطابق فرمان علی نے مجموعی طور پر 8 ہزار 58 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا اور اپنے مدِمقابل امیدواروں پر برتری حاصل کی۔
فارم 49 کے اجرا کے بعد حلقے کے انتخابی نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ کامیاب امیدوار اور ان کے حامیوں کی جانب سے فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حلقوں کے سرکاری نتائج مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں۔