عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرول 225 روپے فی لیٹر فکس کیا جائے، حافظ نعیم

image

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں 225 روپے فی لیٹر پر فکس ہونی چاہئیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جاسکے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ملکی و بین الاقوامی سیاسی، معاشی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اور خطے میں ان کی پالیسیوں کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کے حوالے سے جماعت اسلامی کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔دفاعی اور سفارتی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں مشترکہ دفاعی ڈھانچہ مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کو خطے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان نے خلیجی ریاستوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی ہیں، جو علاقائی استحکام کے لیے اہم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US