راولپنڈی: 6 سالہ بچہ سیوریج نالے میں ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن شروع

image

راولپنڈی میں افسوسناک واقعے کے دوران 6 سالہ بچہ سیوریج نالے میں ڈوب گیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ٹیمیں جدید آلات کی مدد سے علاقے کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بچے کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US