وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس میں 1,934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی

image

وزارتِ داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے وفاقی پولیس میں 1,934 نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لاء اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی، جن کے لیے وزارت داخلہ اور وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ گرین سگنل جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی اسامیوں میں سے 997 عہدے وی آئی پیز اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ 937 اسامیاں عمومی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

بھرتی کے منصوبے میں 1,580 کانسٹیبلز، 180 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت انسپکٹرز اور دیگر نگران عہدوں کی اسامیاں بھی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے حالیہ عرصے میں دیگر صوبوں سے اضافی نفری پر انحصار کیا جا رہا تھا، تاہم نئی بھرتیوں کے بعد مقامی سطح پر پولیس فورس کو مضبوط بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US