یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

image

متحدہ عرب امارات نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے کم از کم عمر کی نئی حد مقرر کر دی ہے۔

حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اب یو اے ای میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کرنے یا بنانے کے لیے کم از کم عمر 15 سال مقرر کی گئی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانا یا انہیں استعمال کرنا ممنوع ہوگا جبکہ اس عمر سے کم بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک مکمل رسائی بھی نہیں دی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US