ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا کی طاقتور پوزیشن کی وجہ سے ممکن ہوا، پیٹ ہیگسیتھ

image

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا کی مضبوط اور طاقتور پوزیشن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، تاہم مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کی موجودگی کا فیصلہ زمینی حالات کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنے وعدے اور ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو امریکا دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے اور ایسی صورت میں ایران کی سخت اور مؤثر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی جائے گی۔

پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ یورپ کے کچھ ممالک آبنائے ہرمز میں سیکیورٹی اور بحری آپریشنز میں مزید فعال کردار ادا کرنے کے لیے رضامند ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی قسم کا یک طرفہ فائدہ یا رعایت نہیں دی جارہی بلکہ ان مذاکرات کے پیچھے امریکا کی بھرپور فوجی طاقت اور دباؤ برقرار رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US