سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، جس دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدم حاضری پر عدالت نے پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے درج کیا تھا۔ مقدمے میں ان پر ریاستی اداروں کے بارے میں مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید کارروائی کے لیے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US