امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ مذاکرات منسوخ

image

امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق برجنسٹاک میں شیڈول مذاکرات اب منعقد نہیں ہوں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نائب صدر آج رات روانہ نہیں ہو رہے، تاہم امریکا نے کہا ہے کہ وہ تکنیکی سطح پر مذاکرات کے آغاز کا منتظر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی منسوخی کے بعد صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے جبکہ آئندہ رابطوں کے حوالے سے باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US