چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان انتقال کرگئے

image

چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اسلم آر خان انتقال کرگئے۔

اسلم آر خان گزشتہ چھ دہائیوں سے قومی ایئرلائن سے وابستہ تھے اور ادارے میں انہیں ایک تجربہ کار، باوقار اور شفیق رہنما کے طور پر جانا جاتا تھا۔ ان کی قیادت میں پی آئی اے کی تنظیمِ نو اور اسے مالی طور پر مستحکم بنانے کے اقدامات میں اہم پیش رفت ہوئی، جبکہ کئی اہم فیصلوں کو ادارے کی بحالی اور منافع کی طرف واپسی میں بنیادی حیثیت حاصل رہی۔

پی آئی اے کے سابق چیئرمین اسلم آر خان کو ایک ایسا منتظم قرار دیا جاتا تھا جو بروقت اور مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ وہ انتظامی امور کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کرتے رہے۔

سی ای او پی آئی اے کے مطابق اسلم آر خان کے انتقال سے ادارہ گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق مرحوم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات تھی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد ان کی رہائش گاہ خیابانِ غازی، ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US