نارووال: گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے 9 سالہ بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

image

نارووال کے علاقے محلہ گنج حسین آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک خستہ حال گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 9 سالہ احتشام جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے والد، والدہ اور بہن شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو ملبے سے نکال لیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گھر کی خستہ حال چھت گرنے کے باعث پیش آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US