وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کی تیاریاں، تاریخ کا اعلان جلد متوقع

image

وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے، جس کے لیے انتظامات اور شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور دفاعی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس دورے کے شیڈول اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے، جبکہ دورے کی سرکاری تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US