چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان 24 سے 26 جون 2026 تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ بین الاقوامی قانونی فورم میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان 14ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فورم میں دنیا بھر سے ججوں، قانونی ماہرین اور عدالتی نظام سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
دورے کے دوران چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے فرائض انجام دیں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی عدالت کے سینئر ترین جج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان کا وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی حیثیت سے یہ پہلا غیرملکی دورہ ہوگا، جسے عدالتی سفارت کاری اور بین الاقوامی قانونی تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔