یونیورسٹی روڈ پر کے-IV منصوبے کے مقام پر نیپا پل اور عیسیٰ نگری ڈی ایم ایس کے درمیان 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مظابق اس منصوبے کے آخری مرحلے، یعنی ہُک اَپ سرگرمی، کی تکمیل کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 20 اور 21 جون گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دوران گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ مزید برآں، رات کے اوقات میں کراچی سینٹرل پرزن، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، لیاقت نیشنل ہسپتال اور میڈی کیئر ہسپتال میں بھی گیس کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔
ایس ایس جی سی کی ٹیمیں یہ کام رات 10:00 بجے سے صبح 10:00 بجے تک انجام دیں گی، اور بھرپور کوشش کی جائے گی کہ یہ سرگرمی مقررہ وقت کے اندر مکمل کرتے ہوئے گیس کی فراہمی جلد از جلد بحال کردی جائے۔