اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، شہادتوں کی تعداد 3912 تک پہنچ گئی

image

اسرائیل نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن عمل کے دوران لبنان پر حملوں میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے نبطیہ پر شدید بمباری اور گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

لبنانی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں 16 افراد شہید ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس سے ایک روز قبل بھی اسرائیلی حملوں میں 3 شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔ دو مارچ سے لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3912 ہوگئی ہے۔

لبنانی حکام نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور شہری آبادی کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US