کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

image

حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 150 شرپسندوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ان افراد کے نام آزاد جموں و کشمیر اینٹی ٹیررازم ایکٹ 2014 کے تحت فورتھ شیڈول کا حصہ بنائے گئے ہیں، جن میں کالعدم کمیٹی کے سرغنہ شوکت نواز، راجہ امجد، انجم زمان اور راجہ شعیب شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع پونچھ اور راولاکوٹ سے 36،36، ضلع سدھنوتی سے 31، کوٹلی اور باغ سے 15،15، جبکہ میر پور سے 14 افراد کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھمبر سے 10، جہلم ویلی سے 9 جبکہ حویلی اور ضلع نیلم سے 8،8 شرپسندوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US