کراچی کے اہم ترین تجارتی مراکز صدر، ریگل اور اطراف کی مارکیٹوں میں آج مکمل ہڑتال ہے مختلف مارکیٹوں میں تقریباً 90 فیصد کاروبار بند ہے۔
رضوان عرفان گروپ کی کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) نے ریمبو سینٹر میں کارروائی اور تاجروں کی گرفتاری کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی تھی۔
دوسری جانب منہاج گلفام کی کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔
صدر، ریگل، ہاشو سینٹر، اماں ٹاور سمیت موبائل اور الیکٹرونکس کی متعدد مارکیٹوں میں دکانیں بند ہیں۔
تاجروں کے مطابق ہڑتال کے باعث کروڑوں روپے کا کاروبار متاثر ہورہا ہے جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور دیگر ملازمین بھی متاثر ہوئے ہیں۔