متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ کے باعث سفری مسائل اور ویزا کی مدت ختم ہونے کا سامنا کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے 30 روزہ ویزا رعایت اور جرمانوں کی معافی کی منظوری دے دی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی اس خصوصی رعایت کے تحت متاثرہ افراد اب بغیر کسی جرمانے کے اپنے ویزا کا اسٹیٹس درست کرواسکتے ہیں۔
یہ سہولت جنگی حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں پھنس جانے والے ان تمام افراد کے لیے ہے جن کے پاس سیاحتی یا وزٹ ویزا موجود ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ جرمانوں سے اس استثنا کا باقاعدہ اطلاق 10 جون سے ہو چکا ہے اور متاثرہ مسافر 9 جولائی تک اس رعایت سے مستفید ہو کر اپنے سفری و قانونی معاملات کو درست کرسکتے ہیں۔