کراچی: چار روز میں پی این ایس سی کے دو بحری جہاز حادثات کا شکار، بھاری مالی نقصان

image

کراچی میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو بحری جہاز چار روز کے دوران مختلف حادثات کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پی این ایس سی کے ذرائع کے مطابق معاملات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پہلے واقعے میں پی این ایس سی کے بحری جہاز 'شالامار' میں گوادر سے 80 میل دور اچانک آگ لگ گئی، جسے پاک بحریہ (نیوی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو کیا اور اب اس جہاز کو کراچی لایا جارہا ہے۔

دوسری جانب، دوسرا حادثہ پی این ایس سی کے ہی جہاز 'سبی' کو خراب موسم کے باعث پیش آیا، جو خرفقان پورٹ سے کراچی آرہا تھا۔ سمندری مدوجزر اور لہروں کے باعث جہاز بے قابو ہوگیا جس سے اس پر لادے گئے کنٹینرز جہاز کے اندر ہی گر پڑے اور ایک دوسرے کے نیچے دب گئے۔ کنٹینرز میں لیپ ٹاپس اور الیکٹرونک آلات تھے۔

اس حادثے سے بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، تاہم متاثرہ جہاز کو ریسکیو کر کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US