اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے جس کا اطلاق لبنان کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے ہوچکا ہے اور دونوں فریقین اب جنگ بندی کی حالت میں ہیں۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق اس جنگ بندی کے معاہدے میں امریکا اور قطر نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں امریکا نے اسرائیل کے ساتھ جبکہ قطر نے ایران کے ساتھ رابطوں کے ذریعے ان مذاکرات کو آگے بڑھایا۔
ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی نافذ ہوچکی ہے، تاہم اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم بفر زون میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔
دوسری جانب اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے دوبارہ حملے کیے گئے تو وہ اس کا فوری اور سخت ردعمل دے گا۔