میں نہ ہوتا تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے کیونکہ اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔

ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے کیونکہ وہ جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر کمزور اور ختم ہو چکا ہے اور اس کے پاس فضائیہ، بحریہ، ریڈار اور طیارہ شکن آلات جیسی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ 60 دن کا وقت پورا کیا جائے گا اور ایران کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US