پاکستانی قیادت نے ایران ڈیل میں اہم کردار ادا کیا، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم رہنما ہیں جنہوں نے ایران کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو ایک مثبت اور قابلِ تعریف بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت ایران اور اس کے عوام کو اچھی طرح جانتی ہے جس کے باعث ایران سے مفاہمتی عمل میں پاکستان نے مؤثر مدد فراہم کی۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے اور ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران سے اپنی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد حاصل کرتا ہے ، صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US