وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 35 لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ملک بھر کے تقریباً 35 لاکھ دکانداروں کو باقاعدہ ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سبز رنگ کی پلیٹ جاری کی جائے گی جبکہ معمول کے حالات میں ان کے آڈٹ کو بھی محدود رکھا جائے گا۔
وزیر مملکت کے مطابق اس اقدام کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نظام کا حصہ بنانا، قومی معیشت کو مضبوط کرنا اور مجموعی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔