برگن اسٹاک: سوئس حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایک محفوظ، بااعتماد اور مکمل رازداری پر مبنی ماحول کو برقرار رکھا جائے گا۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت برگن اسٹاک میں جاری ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ اس مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے اعتماد اور رازداری بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اسی لیے شرکاء اور بات چیت کی تفصیلات کو عام نہیں کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے سفارتی مذاکرات کو خفیہ اور پرسکون ماحول میں جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ فریقین کھل کر اپنے مؤقف پیش کر سکیں اور پیش رفت ممکن ہوسکے۔