ایران امریکا مفاہمتی یادداشت بڑی سفارتی کامیابی، جنگ کا خطرہ ٹل گیا، مشیر امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طویل تنازع اور ممکنہ جنگ کے خاتمے کے لیے بہترین راستہ ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرڈیوڈسیکس کاکہنا ہےکہ ایران میں کسی بھی ممکنہ زمینی کارروائی کے لیےتقریباً 10لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے، جبکہ اس نوعیت کافوجی منصوبہ نہ صرف انتہائی مہنگا بلکہ "خودکشی کے مترادف" ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا فوجی مداخلت کے بجائے سفارتکاری اور مذاکرات ہی خطے میں پائیدار امن کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US