کمشنر سے کامیاب مذاکرات، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

image

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کمشنر کراچی سے ملاقات کے بعد شہر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اعلامیہ کے مطابق اتوار کو کمشنر کراچی آفس میں کمشنر اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے کئی چیزوں کی منظوری اور کچھ مطالبات کی منظوری کے لیے ٹائم فریم طے ہونے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے گذشتہ 4 روز سے جاری ہڑتال کو مؤخر کرنے کا اعلان جاری کردیا۔

یاد رہے کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ای چالان اور سبسڈی نہ ملنے پر 4 روز سے مسلسل ہڑتال کر رکھی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US