سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے آغاز پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہو جائے تو امریکا ایران کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتکاری کے ذریعے مشرقِ وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تعلقات میں نئی شروعات کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی اور سفارتی کوششوں نے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔