برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر مستعفیٰ، لیبر پارٹی سے بھی کنارہ کشی

image

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی خواہش پر وہ مستعفی ہو رہے ہیں تاہم قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک وہ بطور وزیراعظم فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے بادشاہ چارلس سے بھی ملاقات کی ہے اور وہ اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا، اقتدارکی منظم اور ہموارمنتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی قیادت میں لیبر پارٹی 14 سال بعد دوبارہ اقتدار میں آئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US