ٹرمپ کی جسمانی و ذہنی صحت خراب ہے، بھتیجی کا دعویٰ، وائٹ ہاؤس کی تردید

image

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی و جسمانی حالت مسلسل خرابی کی جانب گامزن ہے، اور اس صورتحال کو مزید نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

صدر کے غیر معمولی رویوں اور رات گئے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے میری ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ وہ بظاہر منطقی اور متوازن لگ سکتے ہیں، تاہم نفسیاتی اعتبار سے وہ شدید تنزلی کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اپنی انا کے مجروح ہونے کے صدمے سے گزر رہے ہیں اور رسوائی وہ واحد چیز ہے جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں۔

دریں اثنا، وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کی صحت کے حوالے سے میری ٹرمپ کے ان تمام دعوؤں کی باضابطہ طور پر تردید کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US