ایران سے متعلق قرارداد پر ٹرمپ برہم، امریکی کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگی کارروائی ختم کرنے کے مطالبے سے متعلق کانگریس کی قرارداد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بے وقت اور بے معنی قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کو انتہائی دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے اور وہ گرنے ہی والا ہے ان کا کہنا تھا کہ بعض سینیٹرز نے ان کا کام مشکل بنا دیا ہے، تاہم وہ اپنے مقاصد ہر صورت مکمل کریں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں اور موجودہ صورتحال میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ یہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد ایران سے متعلق امریکی پالیسی اور ممکنہ فوجی اقدامات پر سیاسی بحث مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US