ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو واشنگٹن کے پاس مختلف متبادل موجود ہیں، مارکو روبیو

image

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران امریکا کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی مفاہمتی یادداشت یا معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو واشنگٹن کے پاس مختلف متبادل موجود ہیں۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک مؤثر اور قابلِ عمل معاہدے کے لیے تیار ہے، تاہم خطے میں عرب ممالک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ملک کو ٹول ٹیکس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ توانائی کی ترسیل کے آزادانہ بہاؤ کو یقینی بنانا امریکا کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ امریکا کے سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US