بھارت نے گزشتہ سال ہلاک ہونے والے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

image

بھارتی حکومت نے گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے 6 بھارتی فوجی اہلکاروں کی شناخت باضابطہ طور پر ظاہر کر دی۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار اور بھارتی فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اہلکاروں کے نام میجر پون کمار، سنیل کمار، لانس نائیک دنیش کمار، اگنی ویر، حوالدار سنیل کمار سنگھ اور فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان اہلکاروں کے نام گزشتہ سال مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی سرکاری فہرست کے ساتھ جاری کیے ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے ان اموات کی مزید تفصیلات یا حالات سے متعلق کوئی الگ وضاحت جاری نہیں کی گئی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US