اسپین میں شدید گرمی کی لہر، 212 افراد جان کی بازی ہار گئے

image

اسپین میں شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا دی، جہاں رواں ہفتے گرمی سے کم از کم 212 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈرڈ کے انسٹیٹیوٹو ڈی سالود کارلوس سوم کے مطابق گزشتہ سال انہی چار دنوں میں 98 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں، جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 212 ہو گئی ہے۔

نیشنل سینٹر آف ایپیڈیمیالوجی کے مطابق جون 2026ء میں اب تک شدید گرمی کے باعث عارضی طور پر 380 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جن میں سے 55 فیصد حالیہ چار روزہ گرمی کی لہر کے دوران ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپین موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ممالک میں شامل ہے، جہاں حالیہ برسوں میں گرمی کی شدت اور دورانیہ دونوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US