عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس کے نفاذ کی حمایت نہیں کرتا۔
اپنے بیان میں بدر البوسعیدی نے کہا کہ بحری، ماحولیاتی اور نیوی گیشن سے متعلق خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سمندری تحفظ کو مزید مؤثر بنانا، آلودگی کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
دوسری جانب لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ اور داخلی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں فوج کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد فوج کے سربراہ سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور فوجی ادارہ سیاسی قیادت کے فیصلوں کا پابند ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی اور استحکام کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔