آن لائن جوا ایپ تشہیر کیس: ٹک ٹاکرز اقراء کنول اور اریب کی عبوری ضمانت میں توسیع

image

سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں معروف ٹک ٹاکرز اقراء کنول اور اریب کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے اقراء کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی تشہیر اور لوگوں کو اس کی ترغیب دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دونوں ٹک ٹاکرز نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US