اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی مقدمہ، ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کا عدالتی حکم

image

سیشن کورٹ لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عبوری ضمانت کی مدت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے روبرو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US